لاہور : گلوکارہ رابی پیرزادہ نے والدین کی خواہش پرایم بی اے مکمل کرنے کی پابندی سے آزاد ہو کر دو سال بعد گلوکاری کا آغاز کر دیا۔
انھوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ریشماں مرحومہ کا گایا مقبول گیت ’وے میں چوری چوری ‘ کومغربی سازوں کے ساتھ ریکارڈ کرنے کے بعد وڈیولانچ کر دیا۔
اس موقع پرگلوکارہ رابی پیر زادہ نے بتایا کہ ان پر گلوکاری نہ کرنے کے لیے والدین کی جانب سے پابندی لگائی گئی تھی کہ میں پہلے ایم بی اے مکمل کرونگی اوراس کے بعد گلوکاری کا دوبارہ سے آغاز کرونگی۔
اب میں نے ایم بی اے مکمل کر لیا ہے اور والدین کی اجازت سے دوبارہ سے گلوکاری شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے آج میری البم ’’چوری چوری‘‘ ریلیز ہورہی ہے۔ اس وڈیو کی ڈائریکشن سہیل جاوید نے دی ہے۔ رابی پیر زادہ نے کہا کہ ایک فلم سائن کر لی ہے۔