آغازِ ربیع الاول اور منہاج فرانس ایک بار پھر صفِ اوّل، اس بار آقا حضرت محمد ﷺً کی عمر کی نسبت سے 63 پروگرام منعقد کیے جائیں گے، راجہ بابرحسین
پیرس( تحریر اور رپورٹ ؛ طاہرہ سحر) ادارۂ منہاج القرآن فرانس پیرس میں تنظیمِ نو ہوئی تو ساتھ ہی آغاز ربیع الاول ہوا اور ہماری پہلی میٹنگ میں مرکزی صدر راجہ بابر کے الفاظ “ اس بار ہم اپنے آقا حضرت محمد ﷺً کی عمر کی نسبت سے 63 پروگرام کریں گے ۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ درود شریف کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کیا جائے گا ۔ انشاءاللٰہ”
مجھے یہ بات اس قدر انوکھی ، خوبصورت، اور اچھی لگی کیونکہ ہم کچھ بھی کر لیں کتنے عبادت گذار بن جائیں آقا ﷺً
کی محبت کے بغیر سب ادھورا ہے اور ہم اُن سے کتنی ہی محبت کر لیں حق ادا کر ہی نہیں سکتے ۔ الحمد للّٰہ آج پیرس کی سر زمین میں ادارۂ منہاج القرآن کی بدولت اسلام کا پیغام دین کا پیغام لوگوں تک گھر گھر پہنچا ہے ۔ اور امسال ادارۂ نے ان پروگرام کا اعلان کر کے حق ادا کرنے کی رب کو اور نبی ﷺً کو راضی کرنے کی سعی کی ہے ۔ دعا ہے کہ ان پروگرام میں ہم اللٰہ پاک اور رسولِ پاک سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں کیونکہ زندگی بہت مختصر ہے اور ایسے موقعے بار بار نہیں ملتے نصیب والے ہوتے ہیں جن کو یہ گھڑیاں ملتی ہیں ۔ تو ادارۂ منہاج القرآن ہر وہ مسلمان جو پیرس کا شہری ہے چاہے کسی بھی کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہو ادارے کا رفیق ہو یا نا ہو کو دعوت دیتا ہے اور باہیں پھیلا کر خوش آمدید کہتا ہے آپ سب اِن میں ضرور شرکت کریں تمام پروگرامز میں خواتین کے لئے الگ انتظام موجود ہو گا ۔
پروگرامز کے سلسلے کی کڑی کا پہلا پروگرام 25 اکتوبر شام 9 بجے استقبالِ ربیع الاول کو ہو گا ۔ جس میں روٹین کے مطابق نعت ، ذکر اور خطاب امیر ادارۂ منہاج القرآن پیرس علامہ حسن میر قادری صاحب خطاب فرمائیں گے ۔ بعد ازاں نماز، دعا اور پھر ضیافت کا انتظام بھی ہو گا ۔ انشاء اللٰہ
ربیع الاول کے 63 پروگراموں کی نسبت سے اس سا لگاتار 2 دن میلاد کا پروگرام دکھا گیا ہے ۔8 نومبر کو میلاد کانفرنس اور 9 نومبر کو پروگرام نور کی برسات منعقد کیا جا رہا ہے ۔ جن میں انٹر نیشنل نعت خواں شرکت کریں گے ۔
پہلا پروگرام 8 نومبر شام 7 بجے شروع ہو گا جس میں نماز باجماعت کے بعد حافظ معظم اور زاہد محمود چشتی نعت خوانی کریں گے ۔ اور امیر منہاج القرآن پیرس علامہ میر حسن قادری خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔ آخر میں دعا اور لنگر تقسیم کیا جائے گا ۔
جبکہ دوسرا پروگرام اگلے ہی دن 9 نومبر کو رات 8 بجے ہو گا ۔ یہ اپنی نوعیت کا بہت خاص ، انوکھا پروگرام ہو گا ۔ جس میں انٹر نیشنل نعت خواں میلاد رضا قادری اور حافظ ناصر خان نبی برحق ﷺً کے خضور نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ ہمارے اس خاص پروگرام میں مہمانِ خصوصی پاکستان کے صفّ اوّل کے مشہور و معروف قاری سید صداقت علی صاحب ہوں گے ۔ پروگرام کے آخر میں عشائیہ کا انتظام بھی ہو گا ۔ انشاء اللٰہ