اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) ریڈیو ایم 101 اسلام آباد میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی پروگرام “ھم سب کا پاکستان” میں سینئر تجزیہ کار اور پریذیڈنٹ ڈپلومیٹک کارسپانڈنٹس فورم پاکستان اصغر علی مبارک۔ سینئر کشمیری صحافی روزنامہ اضافہ نیوز اسلام آباد/ مظفرآباد جناب سردار وجاہت الحسن، میڈیم کیھترائین، محترمہ فرح ناز نیوز کاسٹر سردار صاحبب اور آر جے ذوالقرنین ملک اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔
اصغر علی مبارک نے کہا کہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام افواج پاکستان کی پشت پر ہے انہوں نے کہا کہ ریڈیو ایف ایم 101 اسلام آباد کی کنٹرولر محترمہ کوثر ثمرین اور پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے جس کی وجہ پاکستان کے عوام میں 1965 کی جنگ جیسا جذبہ پیدا ہو گیا ہے اور کسی بھی ملک میں اگر عوام ساتھ ہو تو کامیابی یقینی ہو جاتی ہے
اس موقع پر شریک گفتگو ذوالقرنین ملک کے سوال پر کشمیری صحافی سردار وجاہت الحسن نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے دل پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ دھڑکتے ہیں گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی اندھا دھند گولہ باری کے دوران فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رھی۔
پاک فوج کے بروقت اقدامات سے سول آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے وجاہت الحسن نے مزید کہا کہ 23 مارچ اس مرتبہ پہلے سے بھی زیادہ جوش و جذبہ سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں