کراچی پولیس نے ایدھی سینٹر میں عبداللہ نامی معصوم بچے کو چھوڑ کر جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا
کراچی: (یس اُردو) ڈی آئی جی منیر شیخ کے مطابق ملزم رضوان کو سپر ہائی سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے عبداللہ نامی بچے کے اغوا کے حوالے سے تفتیش بھی کی جائے گی ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ اس نے مقتولہ کو ذاتی رنجش کے باعث قتل کیا یا کسی اور کے کہنے پر اسن کی جان لی ۔ منیر شیخ کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ایدھی سنٹر کے ذرائع اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے علاوہ موقع پر موجود گواہوں کے بیانات سے بھی مدد لی گئی جن کی روشنی میں ملزم کو حراست میں لیا گیا جس سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی امید ہے