لندن (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کتاب شائع کی تو اس میں عمران خان کے علاوہ کئی سیاستدانوں کے بارے میں ایسی باتیں لکھیں جو عوام سے ہضم نہ ہو سکیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھی اس کتاب سے متعلق خوب ہنگامہ برپا ہوا
مگر پھر دیکھتے ہی دیکھتے کتاب سے متعلق بات کرنے والوں میں کمی ہونے لگی تاہم اب ریحام خان نے اپنی کتاب کی فروخت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ہے کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے۔ریحام خان کا کہنا ہے کہ جب میں نے کتاب شائع کی تو اس کے متن کی تردید اور میری بے عزتی کی گئی۔ آج بہت سے لوگوں کو اس سچائی کا احساس ہو رہا ہے جو کتاب میں موجود ہے اور پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ 100 دنوں میں جو بلنڈر کئے ہیں اس کی وجہ سے کتاب کی فروخت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وقت ثابت کرے گا کہ میں نے سچ لکھا ہے۔ کل تک جو لوگ مجھ پر انگلیاں اٹھا رہے تھے، آج انہیں لوگوں کے دل میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں، کل یہی لوگ جب میرے سامنے آئیں گے تو ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی۔