پیرس(خصوصی رپورٹ) ممتاز لیگی راہنما جاوید بٹ کے نہائت ہونہار اورقابل فرزند اور ممتاز بزنس مین راحیل بٹ مسلم لیگ ن(یوتھ ونگ)فرانس کے چیف کوآرڈینیٹر مقرر کردیئے گئے اس موقع پر مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد فاروقی اور ٹیم یس اردو نیوز نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے شفیقانہ اور دوستانہ رویہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
محترم راحیل بٹ چند اصولی اور نظریاتی سیاستدانوں میں سے ہیں جو کہ میڈیا فرینڈلی ہیں اور ہمیشہ تعمیری صحافت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ امید ہے ان کی قیادت میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مزید ترقی کریگی۔