پیرس(نامہ نگارخصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنما اور ممتاز سیاسی و سماجی راہنما راحیل بٹ کو مسلم لیگ ن فرانس(یوتھ ونگ)کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔ اس موقع پر نوٹی فیکیشن دیتے ہوئے جناب اصغر خان صدر یوتھ ونگ نے کہا کہ راحیل بٹ بہت اعلیٰ سیاسی اخلاقیات رکھنے والے نوجوان ہیں۔ یوتھ ونگ کا عہدہ قبول کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔
محترم جاوید بٹ کے فرزند راحیل بٹ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کا تعلق نظریاتی مسلم لیگی خاندان سے ہے جو کہ کسی عہدے یا اعزاز کے محتاج نہیں ۔ پھر بھی ان کا ساتھ یوتھ ونگ کیلئے نہائت اعزاز کی بات ہے۔ امید ہے وہ اپنی وژنری قیادت سے نوجوانوں کی اسی طرح بہترین راہنمائی جاری رکھیں گے۔