counter easy hit

نوآموز سیاسی جماعتوں کی طرف سے میاں محمد نواز شریف اور ان کی فیملی کے بارے میں مذموم بیانات کی مذمت کرتے ہیں ، راحیل بٹ

پیرس (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ )فرانس کے چیف کوآرڈینیٹر راحیل بٹ نے بعض نوآموز سیاسی جماعتوں کی طرف سے میاں محمد نواز شریف اور ان کی فیملی کے بارے میں مذموم بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جس لیڈر نے پاکستانی قومی کی سب سے زیادہ مرتبہ نمائندگی کی ہے اس کے ساتھ ایسا سلوک مہذب قوموں میں روا نہیں رکھا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک عظیم  جرات مند اور بہادر لیڈر ہےان کو غیر جمہوری طاقتوں کےخلاف کھڑا ہونے کی سزا ملی جو کہ ہمارے سسٹم پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ہمارے ملک میں ایک نہیں کئی نظام متوازی چل رہے ہیں ان سے لڑنے کا فیصلہ کرنا صرف نواز شریف جیسے لیڈر کے بس کا ہی کام ہے ۔ لکڑ بگھے وہ ہیں جو شیر کو زخمی دیکھ کر اس پر جھپٹ رہے ہیں ۔ میاں محمد نواز شریف اپنے خلاف کیسز کا پوری طرح سامنا کریں گے اور انشااللہ ان کا فیصلہ تاریخ کریگی۔ تاریخ انہیں بے قصور اور ان کے مخالفین ابن الوقتوں کو پاکستان کا سب سے بڑا کلنگ ثابت کریگی۔

RAHEEL, BUTT, CHIEF, COORD, PMLN, YOUTH WING, FRANCE, SAID, WE, CONDEMN, NAB, DECISION, AGAINST, NAWAZ SHARIEF

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website