پیرس (نمائندہ خصوصی) پیرس کے دورے پرآئے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کلر سیداں راجہ ندیم احمد کے اعزاز میں پیرس کے معروف بزنس مین اورسماجی راہنما راحیل بٹ کی طرف سے بگہار منزل سارسل میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نےشرکت کی۔ راجہ ندیم احمد پیرس میں اپنے معزز میزبان ملک انصر خان اور ملک افضال خان کے ہمراہ شریک ہوئے ان کے ہمراہ شریک ہوئے ان کے ساتھ ساتھ مرزا عتیق ،چوہدری اسلم اسحاق، محمد رزاق مغل، راجہ عبدالحمید، راجہ چنگیز، چوہدری ناصر، چوہدری عمران، ملک عارف، چوہدری افضل لنگاہ، چوہدری رضی ڈھل بنگش ، صحافیوں بابر مغل، خالد بشیر مرزا، بلال محمد خان مغل اور کامران حنیف نے شرکت کی۔
اس موقع پرمہمان خصوصی راجہ ندیم نے کہا کہ نوجوان نسل کے ابھرتے ہوئے راہنما راحیل بٹ کا ویژن اورکارکردگی نہائت متاثرکن ہے۔ اور مسلم لیگ ن فرانس کا اتحاد قابل تقلید ہے، ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کی طرف سے اپوزیشن پر دبائو بڑھانے کے ہتھکنڈوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومتی ارکان کا قومی بیانیہ اختیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے ملک کے تمام شعبوں اور طبقات کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔