پاکستان اور افغانستان سے متعلق امریکی خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال خاص طور پرافغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (یس اُردو) پاکستان اور افغانستان سے متعلق امریکہ کے خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن کا جی ایچ کیو کا دورہ ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات اور خطے کی سیکورٹی خاص طور پر افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سے متعلق امریکی خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور خطے کی مجموعی صورتحال خاص طور پر افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ رچرڈ اولسن کا جو کہ ماضی میں پاکستان میں امریکی سفیر کے طو رپر خدمات انجام دے چکے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جی ایچ کیو کا پہلا دورہ کیا ۔