سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک چھوڑنے کے لئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے انہوں نے کبھی مدد مانگی نہ ہی کوئی درخواست کی ،نجی چینلز نے میرا بیان غلط انداز میں توڑ مروڑ کے پیش کیا ۔
پرویز مشرف کا نیا انٹرویو سامنے آیا ہے ،جس میں انہوں نے کہا کہ ملک چھوڑنے کے سلسلے میں میرا کسی سے رابطہ ہوا اورنہ کسی نے مجھ سے رابطہ کیا،راحیل شریف کی مدد سے متعلق تمام خبریں مفروضے پر مبنی ہیں۔گزشتہ دنوں سابق صدر نے ایک انٹرویو میں کہاتھاکہ’ میں سب کچھ تھا،میرے اوپر کون سا دبائو تھا،حکومت کا ججوں پر دبائو تھا،سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دبائو ختم کرنے میں کردار ادا کیا، میں بھی جنرل رہا ہوں ان کا باس رہا ہوں‘۔