خیبر ایجنسی: مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف کے ساتھ اسٹیڈیم کا افتتاح کرنا میرے لیے باعث فخر ہے جب کہ وہ نہ صرف میرے بلکہ پورے پاکستان کے ہیرو ہیں۔
سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ خیبر ایجنسی میں آرمی چیف راحیلشریف کے ساتھ اسٹیڈیم کا افتتاح کرنا میرے لیے باعث فخر ہے، آرمی چیف نہ صرف میرے بلکہ پورے پاکستان کے ہیروہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے سپورٹ کرنے پر آرمی چیف کا بے حد مشکور ہوں اور جو کام پاکستان کے لیے جنرل راحیل نے کیے ہیں اس پرتہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔