لاہور: سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی روانگی کے حوالے سے خصوصی سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے
سابق آرمی جنرل (ر) راحیل شریف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ لاہورایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے ، اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس سے قبل جنرل راحیل شریف کو 34 اسلامی ممالک کی افواج کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا ۔ ان ممالک کی تعداد ابتدائی طور پر 34 تھی مگر بعد ازاں اس میں اضافہ ہوا تو ان کی تعداد 39 ہوگئی۔ راحیل شریف کے اسلامی ممالک کی افواج کے سربراہ کے طور پر منظوری حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی تھی۔