اسلام آباد: سبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے فوج کی کمان چھوڑتے ہی آرمی ہاؤس کو بھی خیرآباد کہہ دیا اور لاہور روانہ ہوگئے۔
یس اردو نیوزکے مطابق سبکدوش ہونے والے سابق آرمی چیف راحیل شریف نے ریٹائرمنٹ کے بعد نئی روایت قائم کردی، سابق آرمی چیف جنرل راحیل نے فوج کی کمان چھوڑتے ہی آرمی ہاؤس کو بھی خیرآباد کہہ دیا جب کہ راحیل شریف نے اپنا سامان 2 ہفتے قبل ہی لاہورمنتقل کر دیا تھا۔ سابق جنرل نے تبدیلی کمان کے بعد آرمی ہاؤس نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا اورتبدیلی کمان کے بعد راحیل شریف دفترگئے جہاں انہوں نے ذاتی سامان لیا اورلاہورروانہ ہوگئے۔
اس کبر کو بھی پڑھیں: افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 7 کارندے ہلاک
واضح رہے کہ آج سبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو روایتی چھڑی پیش کرکے پاک فوج کی کمان ان کے حوالے کردی۔