فرانس (انجم بلوچستانی) پیرس بیورو اور مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق گزشتہ روز پیرس میں پاکستان عوامی تحریک کی نومنتخب انتظامیہ کی رسم حلف برداری منعقد ہوئی،جس میںفرانس میں قائم پاکستان تحریک انصاف،پاکستان مسلم لیگ(ق) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندوں کے علاوہ،دیگر اہم کمیونٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔اس تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنمااورمرکزی صدرڈاکٹررحیق احمد عباسی خصوصی طور پرپاکستان سے اور پاکستان عوامی تحریک یورپ کے رہنما اور چیف کوآرڈینیٹر محمد شکیل چغتائی برلن، جرمنی سے تشریف لائے۔
ان کے علاوہ لاکورینئو، پیرس کے مئیرگل پاکس نے پہلی مرتبہ کسی پاکستانی سیاسی جماعت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ دیگر اہم شرکاء میں صدر پاکستان عوامی تحریک اسپین چوہدری محمد اقبال، نائب صدر چوہدری طارق مہدی ،MQIاسپین کے نوید احمد اندلسی ،MWFاٹلی کے صدرحاجی محمد ارشد، نائب مئیر لاکورینئو سیف الدین و کاڈیزڈیلہوم شامل تھے۔
تقریب کے دوران بے شمار افرادنےPATمیں شمولیت کا اعلان کیا۔ اہم مقررین میں صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس چوہدری محمد اسلم پیرانہ ، چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ محمد شکیل چغتائی، مئیر لاکورینئو، پیرس اور دیگر شامل تھے۔ مرکزی خطاب صدر پاکستان عوامی تحریک پاکستان، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا تھا، جنہوں نے پاکستان عوامی تحریک فرانس کے عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب کے آخر میںمتفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی۔
جس میں پاکستانیوں کی دوہری شہریت کو تسیلم کرنے اوربیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے پاکستان کے انتخابات میں حق رائے دہی کی حمایت کی گئی تھی اسکے علاوہ پنجاب کی صوبائی اور پاکستان کی مرکزی حکومت سے سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔