رحیم یار خان……..رحیم یار خان میں عدالت کے حکم پر ایک بھٹے پر چھاپا مار کر جبری مشقت کے لیے یرغمال بنائے گئے چھ مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق صدر پولیس صادق آباد نے عدالت کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے محمد پور لمہ روڈ پر واقع ایک بھٹے پر چھاپا مارا ۔ کارروائی کے دوران چھ مزدوروں کو بازیاب کرایا گیا ۔بھٹہ مالک پر الزام ہے کہ وہ ان مزدوروں سے جبری مشقت کراتا ہے ۔ مزدوروں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔