رحیم یار خان……..رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں گندے پانی سے تیار کی گئی سبزیوں کی کاشت اور فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس سے لوگوں میں مختلف بیماریوں پھیل رہی ہیں
ٹی ایم اے ذرائع کے مطابق تحصیل خانپور کے گردو نواح میں شہر کے سیوریج کے گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت اور فروخت کا انکشاف ہوا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث گزشتہ کافی عرصہ سے لوگ گندے پانی میں تیار کی گئی سبزیوں کا استعمال کر رہے ہیں،جبکہ ای ڈی او ایگریکلچر رحیم یار خان ظفریاب کا کہنا ہے کہ سیوریج کا پانی ٹریٹمنٹ پلانٹ کئے بغیر کسی بھی فصل کو نہیں دیا جاسکتا ہے کیونکہ اس گندے پانی میں مضر صحت جراثیم پائے جاتے ہیں ۔