رحیم یار خان کے چولستانی علاقہ میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا
رحیم یار خان (یس اُردو) رحیم یار خان سے کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار کر لیا گیا ، “را” سے تربیت حاصل کی ، سرحد پار سے آنے والوں کا سہولت کار تھا ۔حساس اداروں کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، رحیم یار خان کے چولستانی علاقہ میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا ۔پکڑا جانے والا سرحد پار سے آنے والوں کو سہولت فراہم کرتا تھا ، ملزم نے “را” سے تربیت حاصل کی ۔ تاہم ابھی تک اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ، گرفتار ہونے والے “را” کے ایجنٹ کو حساس اداروں کے اہلکاروں نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے