رحیم یار خان میں پولیس لائن کے قریب مشکوک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ،واقعے میں 2اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
Rahim Yar Khan blast wounded two officers
ڈی پی او ذیشان اصغر کے مطابق دھماکا شفیع ٹائون میں واقع سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہر کھڑی موبائل کے پاس ہوا ہے،دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مشکوک شخص پر پولیس نے فائرنگ کی ،جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ،خود کش حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔