رحیم یار خان (یس ڈیسک) رحیم یار خان کے قریب لیاقت پور میں شوہر نے بچوں کی لڑائی اور بہن کی شکایت پر بیوی کو مبینہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق لیاقت پور میں بھانجوں کی لڑائی اور بہن کی شکایت پر شوہر نے بیوی کو کمرے میں لے جا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگئی،
اس کے باوجود اسے بروقت اسپتال نہیں لے جایا گیا۔ دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد جب اسپتال پہنچایا گیا تو اس وقت تک وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو چکی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم ملزم فرار ہوگیا ہے۔