Rahim Yar Khan, kills Suspected from police violence
رحیم یار خان کے تھانہ لیاقت پور میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم ہلاک ہوگیا ہے ،آر پی او بہاولپور نے ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
لیاقت پور تھانے میں بچے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار محلہ حکیم آباد کا رہائشی ملزم 60 سالہ انور پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگیا ، پولیس نے لاش اسپتال پہنچا دی ہے ۔
ڈی ایس پی لیاقت پور ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ملزم کو اسپتال میں میڈیکل کے لئے لایا گیا تھا ،جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا ہے ۔
آر پی او بہاولپور نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی ہلاکت کے تحقیقات اور پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دے دیا ۔