رحیم یارخان میں کچے کےعلاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے دوران پولیس نے ڈاکو کی پناہ گاہ کے قریب مورچے بنا لیے۔
Rahim Yar Khan: operation against dacoits in Kacha area
پولیس کے مطابق سندھ پنجاب کے کچے کے سرحدی دریائی علاقے میں آپریشن لانچ کردیا ہے اور دو سو سے زائد اہلکار چار چین اے پی سی ایکسی ویٹر سمیت کچے میں داخل ہوگئے ہیں۔ گھوٹکی پولیس کے تعاون سے اشتہاری ڈاکو گڈو شر کی پناہ گاہ کے قریب مورچے بنا دیئے گئے ہیں۔آپریشن انڈھڑ گینگ کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے قتل میں ملوث افرادکو پناہ دی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔