رحیم یارخان سے مبینہ طورپر اغوا ہونےوالی لڑکی بازیاب ہوگئی،پولیس نے لڑکی کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کےمطابق لڑکی کو مبینہ طورپر رحیم آباد سے کچھ دنوں پہلے اغوا کیاگیا، اغوا کاروں نے لڑکی کی رہائی کےلئے اہلخانہ سے ڈیڑھ لاکھ روپےتاوان مانگا تھا۔
لاہور سے تعلق رکھنےوالی لڑکی اغوا کاروں کے گھر سے فرار ہوکر رحیم آباد ہائی اسکول پہنچ گئی، جہاں انتظامیہ نے لڑکی کو بھونگ پولیس کے حوالے کردیا ، پولیس نے لڑکی سے تفتیش شرو ع کردی ہے