رحیم یار خان میں خان پور روڈ پر سہجہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 27 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 66 سے زائد مسافر زخمی ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے بہاولپور اور فیصل آبادسےصادق آباد جانے والی بسیں آپس میں ٹکرائیں۔ بسوں کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالی جارہی ہیں۔ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خانپور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے جاں بحق کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کی۔
وزیر اعلیٰ نے حادثے کے بارے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے،ا نہوں ہدایت کی ہے کہ افسوسناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج و معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔