counter easy hit

رحیم یارخان:زمین کے تنازع پر بااثر وڈیرےسولنگی نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری جاویدپر حملہ کردیا

رحیم یارخان(یس ارد ونیوز) زمین کے تنازع پر بااثر وڈیرےسولنگی نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری جاویدپر حملہ کردیا ۔ پولیس کے مطابق ظالم وڈیرے سولنگی نےپلاٹ کی رنجش پر تشددکیاشہری جاوید کی دونوں ہاتھوں کی انگلیاں کاٹ کرنہر میں پھینک دی،   انگلیاں کاٹنے کے بعد شہری پر فائرنگ کردی، شور واویلہ پر وڈیرہ ساتھیوں سمیت فرار، ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا گیا،  راجہ سولنگی اور متاثرہ شخص جاوید عرصہ سے زمین کے قبضہ کا تنازع چلا آرہا تھا ۔ راجہ سولنگی نے چھریوں سے جاوید کے ہاتھوں کی انگلیاں کاٹ کر نہر میں پھینک دی،  متاثرہ شخص کی والدہ اور باپ کےبیان پر پولیس نے کاروائی شروع کردی

 

 

ڈی پی او ایس پی ،ڈی ایس پی پولیس کی بھاری نفری شیخ زاید اسپتال پہنچ گئی ڈی پی او نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائےگا ، والدہ غم سے نڈھال اہل خانہ کا چیف جسٹس سے نوٹس کی اپیل اور احتجاج