counter easy hit

سورۃ الرحمن

Rehman

Rehman

تحریر: شاہ بانو میر
اے میرے خالق و مالک فیس بک پر گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری سفر آج اللہ کی خاص رحمت سے سورۃالرحٰمن تک آن پہنچا ہے . آج خاص دعا ہے رب ذوالجلال سے کہ آج تک کی گئی ہر کوشش کو بہترین قبولیت کے درجات عطا فرماتے ہوئے تکمیل تک پہنچائے۔

یا رب العالمین ان عاجزوں کی خطا کاروں کی کوشش آج الرحٰمن سورت تک پہنچ گئی اے مالک کائنات ہم سب کو جو قرآن پاک اب تک لکھا گیا یہاں اس سے اگر کسی نے فائدہ حاصل نہیں کیا تو اے ہمارے رب اس سورت میں موجود آفاقی پرکشش مفید کلام کا اثر ہمارے دلوں پے اتار اے اللہ بے شک جسے آپ چاہیں ہدایت دیں اور جسے آپ بھٹکا دیں گمراہ کر دیں اسکو ہدایت کوئی نہیں دے سکتا۔

Rahmaan

Rahmaan

اے مالک کائنات ہم سب پر رحم فرما ہم سب پے اپنا خاص کرم کر اور اس کلام کے بیج کو ہمارے دل کی بنجر زمین میں بو کر اس کو اپنی رحمت کی بارش سے سیراب کر اور زرخیز بنا کر دلوں پے جما زنگ اتار یا اللہ اس عظیم سورت مبارکہ میں موجود ہدایت کے مضامین کو درست مطلب کے ساتھ اور مکمل شعور کے ساتھ ہمیں سمجھنے کی خاص توفیق عطا فرما کہ ہم دنیا کے کو کھیل تماشہ نہ سمجھیں اور غور و فکر کر کے تیرے قوانین کا تیرے احکامات کو آئیندہ زندگی میں شامل حال رکھیں اپنی خشیت اور خوشنودی واضح کر فرقان عطا فرما آپ نے جا بجا فرمایا قرآن پاک میں کہ آپ غفور و رحیم ہیں آپ نے اپنی ذات پر رحمت کو لکھ دیا ہے۔

تو مالک بخش دے ہم سب کو اور بنا دے وہ مخلوق جس کیلئے تخلیق کیا تھا ہمیں شعور والی غور و فکر والی نیکیاں بڑھ چڑھ کر کرنے والی اور دنیا میں رہ کر آپکی قائم کردہ آخرت پر کامل یقین رکھتے ہوئے خود کو سنوارنے والی ہماری نسلوں کو قرآن سے اسلام سے سنت سے جوڑ دے مالک خاتمہ بالخیر کرنا مالک آمین ثمہ آمین سبحان ربک رب العزت اما یسفون وسلام علی المرسلین والحمد للہ ارب العالمین آمین الھمہ آمین

Shah-Bano-Mir

Shah-Bano-Mir

تحریر: شاہ بانو میر