نئی دہلی……بھارت میں کرپشن مقدمات میں، راہول گاندھی اور سونیا گاندھی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ دہلی کی عدالت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور سونیا گاندھی کیخلاف ہیرالڈ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے کارروائی پانچ منٹ میں مکمل کر لی اور دونوں رہنماؤں کی 50,50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔ کیس کی آئندہ سماعت 20 فروری کو ہوگی۔عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے اور اپنے مؤقف سے ایک اِنچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔