Rahul Gandhi meets Modi after allegations of corruption
کرپشن کے الزامات کے بعد راہول گاندھی سمیت کانگریس وفد نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی،کانگریس اراکین نے کسانوں کے مسائل سے متعلق میمورنڈم وزیر اعظم کو پیش کیا۔
کانگریس اراکین کے مطابق کسانوں کے مسائل پر وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی گئی ہے ۔
اس سے قبل راہول گاندھی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس مودی کے خلاف کرپشن کے بلٹ پروف ثبوت موجود ہیں۔
بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانوں میں کئی دنوں سے نوٹ بندی بحران پر شور شرابا چل رہا ہے ،اپوزیشن اراکین کو شکوہ ہے کہ انھیں اس مسئلے پر بات ہی نہیں کرنے دی جارہی ۔