لاہور : گوجرانوالہ میں ٹرین حادثہ کے بعد کئی اہم انکشافات ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر کے پلوں کی نگرانی اناڑیوں کے ہاتھوں میں ہے۔
برج انسپکٹر کی 9 میں سے 6 آسامیاں کئی سالوں سے خالی پڑی ہیں جن پر قواعد و ضوابط سے ہٹ کر اسٹنٹ چارج مین واٹر سپلائی کو تعینات کیا گیا ہے۔
ملتان، سکھر، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی سمیت لاہور میں برج انسپکٹرز سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔ پلوں کی نگرانی جیسے حساس کام پر نان کوالیفائیڈ یا کم درجے کا سٹاف تعینات ہے۔ برج انسپکٹر نے ہی کسی بھی پل کے ڈھانچے میں خطرے کی اطلاع دینا ہوتی ہے۔