خیبرپختونخوا میں ریلوے کی ای ٹکٹنگ شروع کردی گئی ہے جس کے تحت مسافر ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کراسکیں گے جبکہ سرکلرریلوے منصوبے کے حوالے سے ریلوے نے خیبر پختونخوا حکومت کی ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے پشاور محمد سفیان نے جیونیوز کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ریلوے کی ای ٹیکٹنگ شروع کردی ہے۔ مسافر 22فروری کے بعد چلنے والی گاڑیوں کی گھربیٹھے آن لائن بکنگ کرا سکیں گے۔آن لائن رقم ادائیگی کے بعد مسافروں کو موبائل پر ٹکٹ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مسافروں کو ٹرین کی آمد ،روانگی اور تاخیر کا بھی پتہ چل سکے گا۔ محمد سفیان نے بتایا کہ سرکلرریلوے منصوبے میں صوبائی حکومت کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت پشاور ،چارسدہ ،مردان،نوشہرہ اور درگئی کو ریل کے ذریعے منسلک کیا جائے گا جس سے صوبے کی چالیس فیصد آبادی کو فائدہ ہوگا۔