اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پیر کو وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) سید اعجاز شاہ سے ملاقات کی اور ان سے ان کے بھائی پیر حسن شاہ عرف پپو شاہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی ایسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔