گجرات(انور شیخ سے)اے سی گجرات نور العین ،ٹی ایم او چوہدری خرم ترہنگی ،ٹی او آر چوہدری طارق وڑائچ کا ریلوے روڈ پر آپریشن کلین کے دوران دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کے خلاف بلاوجہ تنگ کرنے پر ریلوے روڈ کے سینکڑوں تاجروں نے ٹی ایم اے افسران کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی تاجروں کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے افسران بلاوجہ غریب ریڑھی بانوں کو تنگ کرکے ان کا رزق چھین رہے ہیں اور ان کو ناجائز ہراساں کیا جارہا ہے تاجروں نے مزید کہاکہ اگر ٹی ایم اے افسران نے اپنا رویہ بہ بدلہ تو پھر ان کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔