لاہور اور اُس کے نواحی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا، ہربنس پورہ،صحافی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں 8گھنٹےسےبجلی بند ہے جبکہ 20سےزائد فیڈرز ٹرپ کرجانے سے رات گئے لاہور کے بیشتر علاقوں کی بجلی چلی گئی ۔
لاہورسمیت پنجاب کے ٘مختلف علاقوں میں دوسرےروزبھی وقفےوقفےسےبارش کا سلسلہ جاری ہے،کالی گھٹاؤں نےجہاں موسم حسین بنا رکھا ہے،وہاں کچھ مسائل بھی ہیں،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہےتوکئی علاقے ایسے بھی،جو رات 2بجے سےبجلی سےمحروم ہیں۔، لیسکو حکام کا کہنا ہے بجلی جلد بحال کردی جائے گی ۔لاہور اورگردونواح کی فضاؤں میں دوسرےروز بھی سیاہ سرمئی گھٹاؤں کا راج ہے،رات کو کھل کر بارش ہوئی توسبزےاور ہریالی پر نکھار آ گیا۔شہری کہتےہیں کہ ایساموسم کبھی کبھار آتا ہے، اور وہ موسم کوانجوائےکرنے کے مختلف طریقے ڈھونڈرہے ہیں ۔بارش سےجہاں موسم دلفریب ہوا وہاں 20سےزائدفیڈرٹرپ کرجانےسےکئی علاقوں میں بجلی بھی غائب،ہربنس پورہ اور صحافی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے جانے والی بجلی بحال نہیں ہوسکی۔محکمہ موسمیات کےمطابق لاہورایئرپورٹ پر33اور شہر میں16ملی میٹربارش پڑی،بارش کا یہ سلسلہ آج بھی وقفے وقفےسےجاری رہنےکاامکان ہے۔