جہلم اور چکوال میں طوفان سے بجلی کے پول گر گئے جبکہ فیصل آباد اور لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔
لاہور: (یس اُردو) اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شہریوں نے سکون کا سانس لیا اور ٹھنڈی ہواؤں کے مزے لوٹے۔ سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ جہلم اور چکوال میں طوفان سے کھمبے گر گئے اور بجلی بند ہو گئی۔ جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فیصل آباد اورلاہور میں 39 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور گردآلود تیز ہوائیں چلیں۔ جس سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔