counter easy hit

سڈنی ٹیسٹ میں بارش کی مداخلت ،چوتھے دن کا کھیل بھی متاثر

سڈنی میں بارش رکنےکےباوجود پاک آسٹریلیاٹیسٹ میچ کےچوتھےروزکاکھیل تاخیرکاشکارہوگیاہے، گرائونڈخشک نہ ہوسکا،امپائرز پاکستانی وقت کے مطابق سواچھ بجے دوبارہ انسپکشن کریں گے اور میچ کو شروع کرانے یا نہ کرانے کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔

Rain intervened in Sydney test, the fourth day's match affected

Rain intervened in Sydney test, the fourth day’s match affected

نجی ٹی وی  کے نمائندے  کے مطابق سڈنی میں بارش رکنےپربھی پاک آسٹریلیاٹیسٹ میچ تاخیرکاشکارہے،گراونڈخشک نہیں ہوسکا ہے تاہم امپائرز دوبارہ انسپکشن کریں گے اورمیچ کوشروع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔سڈنی میں مطلع صاف ہے ،گراونڈخشک نہ ہونے کی وجہ سے کھیل شروع نہ ہوسکا تاہم کھلاڑی وارم اپ میں مشغول ہیں ۔دوسری جانب آسٹریلیا کے بیٹسمین میٹ رنشا سڈنی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں،میٹ رنشا کو فیلڈنگ کے دوران سرفراز کا تیزشاٹ ہیلمٹ پر لگا تھا۔گزشتہ روز وہ سر میں درد کی وجہ سے فیلڈنگ جاری نہ رکھ سکے ،میٹ رنشا کو چکر آنے کی وجہ سے سڈنی ٹیسٹ سے دستبردار کرایا گیا ہے۔واضح رہے کہ پہلے روز رنشا کو محمد عامر کا باونسر بھی لگا تھا اور وہ ہیلمٹ کی وجہ سے محفوظ رہے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website