کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجن پور اور گردو نواح میں تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ 8 ہزار کیوسک گنجائش والے برساتی نالے کاہا سلطان سے 36 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سیلابی ریلے کے باعث پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور، کوئٹہ ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجن پور اور گردو نواح میں تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ 8 ہزار کیوسک گنجائش والے برساتی نالے کاہا سلطان سے 36 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سیلابی ریلے کے باعث پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی شاہراہیں بند کردی گئیں اور مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخواہ ، پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر بھی بارش متوقع ہے ۔ یاد رہے کہ دو روز قبل پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تھا ، بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوئی تھی۔