counter easy hit

بھارت کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیکس ، غلط بیانات کا معاملہ اٹھایا گیا، دفتر خارجہ

Raised the issue of surgical strikes, incorrect statements with India: FO

Raised the issue of surgical strikes, incorrect statements with India: FO

ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہےکہ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے دیگر معاملات کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیکس اور غلط بھارتی بیانات کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ، بھارت کے غیرذمہ دارانہ بیانات خطے کےامن کیلئےنقصا ن دہ ہیں ۔

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے بھارتی امریکن کی جانب سے دائر بے بنیاد پٹیشن کو خارج کر کے ذمہ دار انہ قدم اُٹھایا ۔امریکا میں ہمارے سفیر نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں امریکی سفیر کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے بارےمیں آگاہ کیا۔ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی ۔ترجمان نے کہا کہ ہمیشہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور سیز فائر معاہدے کی خلاف کی جاتی ہے۔نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ساٹھ سے زائد کشمیری مستقل طور پر بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ پاکستا ن میں کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔تین ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت وبربریت جاری ہے۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے۔

بھارت میں انڈین فنکاروں کے پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیانات سے متعلق ایک سوال پرترجمان نےکہابھارت میں بھی کچھ مثبت آوازیں ہیں جنہیں دبایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ایک رکن ریاستی اسمبلی نے نماز جمعہ پرکئی ہفتے سے پابندی کے خلاف استعفیٰ دیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website