چیچہ وطنی(پ ر)رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کاکہناہےکہ رائے ونڈ دھرنے کااعلان متحدہ اپوزیشن کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے۔عمران خان کو رائے ونڈ دھرنے کے معاملےپر متحدہ اپوزیشن سے مشاورت کرنا چاہیے تھی۔
یہ بات انھوں نے چیچہ وطنی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قمرزمان کائرہ کاکہناتھاکہ خواجہ اظہار الحسن کوجس طریقے سے گرفتار کیا گیا وہ غلط تھا۔ایس ایس پی ملیر راو ٔانوار نے معطلی کے باوجود جس طریقے سے وزیراعلیٰ سندھ کے آئینی اختیار کو چیلنج کیا ہے،اس کی حمایت نہیں کی جاسکتی،۔ان کا مزید کہناتھاکہ چیچہ وطنی میں آج ہونےوالے ضمنی انتخاب میں جس طرح سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیاجارہاہے اس سے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان پید ا ہے۔