لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) لاہور کے اہم ترین علاقہ کوٹ لکھپت کے قریب سے امیر زادوں اورامیر زادیوں کا عیاشی کا اڈہ پکڑا گای۔ شراب و شباب کی محفل پر پولیس کے چھاپہ میں منچلے اور تتلیاں گرفتار ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ۔ کوٹ لکھپت روڈ پر واقع نجی فارم ہاوس پر پرائیوٹ پروگرام پر پولیس ک طرف سے کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاوڈسپیکر ایکٹ ، کورونا ایس او پیز و دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر خواتین و مرد سمیت 56 افراد گرفتار مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ محفل میں چھاپہ کے دوران شراب شیشہ وحقہ بڑی مقدار میں برآمد ہوئی۔