counter easy hit

رائیونڈ مارچ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے ، رانا ثناء

raiwind-march-will-be-provided-foolproof-security-rana-sana-ullah

raiwind-march-will-be-provided-foolproof-security-rana-sana-ullah

لاہور(یس اردو نیوز)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر سے جو بھی رائیونڈ جانا چاہے اسے پہنچائیں گے۔ کسی کے پاس کرایہ نہ ہوا تو کرایہ اور سواری دینے کوبھی تیار ہیں ۔انھوں نے کہاکہ عمران خان اکیلے ہی چلے تھے اکیلے ہی رہ جائیں گے ۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی ہدایات کےمطابق مسلم لیگ ن اورپنجاب حکومت کی جانب سے رائیونڈ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پانچ لاکھ افراد اکٹھا کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اگروہ اس میں کامیاب نہ ہوئے توعوام سے معافی مانگ کرحکومت کو کام کرنے دیں ۔رانا ثناء اللہ کامزید کہناتھا کہ عمران خان اکیلےہی چلے تھے اور اکیلے ہی رہ جائیں گے۔انھوں نے ہدایت کی کہ ن لیگ کا کوئی کارکن مارچ کے راستے میں نہ آئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website