راجہ عبدالحمید آف نتھہ چھتر کی والدہ رضائے الہی سے پاکستان میں وفات پا گئی تھیں، انکی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ نتھہ چھتر میں ادا کی گئی
پیرس(یس اردو نیوز) پیرس کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عبدالحمید آف نتھہ چھتر کی والدہ جو رضائے الہی سے پاکستان میں وفات پا گئی تھیں، انکی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ نتھہ چھتر میں ادا کی گئی۔ پیرس میں بھی مسجد قبا میں بعد نماز جمعہ ان کی والدہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی جس میں مرحومہ کی مغفرت اور ان کے پسماندگان راجہ عبدالحمید اور فیملی کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
راجہ عبدالحمید آف نتھہ چھپر کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ق منیر احمد وڑائچ، چوہدری، سلیم موڑہ، مرزا خالد بشیر، ملک ناصر، قیصر گجر اور مذمل حسین نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی والدہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما کر جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں