سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور ) راجہ عابد یوکے آف چک جانی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ احتساب کا طریقہ طے کرنے کے لیے سٹرکیں اور پارک نہیں ایوان موجود ہے جمہوری ممالک ہونے کے ناطے یہ ریت اچھی نہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی، پی پی اور ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتیں ماضی کی طرح عوام سے سیاسی گیم کے ذریعے ذاتی مفاد کی جنگ لڑ رہی ہیں اور اس سے وقت گزاری کے سوا کچھ حاصل بھی نہیں ہوگا کیونکہ موجودہ طریقے سے عوامی مفاد کا بھی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کی خواہش ہے کہ پانامہ لیکس سمیت جہاں بھی کرپشن کا پہلو موجود ہے اس کا خاتمہ کیاجائے آج ہر آنکھ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سمیت قومی اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ وہاں امید کی کرن نظر آتی ہے انشااللہ اب ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔