پیرس( نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 8 گوجر خان راجہ علی اصغر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا ملک کے وزیر اعظم کو فریادی کہنا ہمارے جمہوری نظام کی بدقسمتی ہے۔ جو چیف جسٹس ملک کے وزیر اعظم کی فریاد نہیں سن رہا زنجیر ہلا نے والا کہہ رہا ہے اس سے قوم کیلئے کیا امید رکھی جاسکتی ہے۔
چیف جسٹس نے فریادی کہہ کر بھی کچھ نہیں دیا بلکہ الٹا طعنہ دیدیا۔