پیرس( یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر ترین راہنمااور پی پی ۸ گجرخان سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار راجہ علی اصغر نے کراچی کے کامیاب دورے پر میاں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن محترم شہباز شریف چاروں صوبوں اور کشمیر وگلگت بلستستان کے بھی پسندیدہ ترین راہنما بن چکے ہیں۔
ان کی صلاحیتوں اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی ایک دنیا معترف ہو چکی ہے ۔ عوام جاگ چکی ہے اور تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے نہیں اب کام کی قدر ہوگی انشااللہ شہباز شریف قومی سطح پر بھی اب تمام نقلی شعبدہ بازوں کو دھول چٹائیں گے۔ اگر وہ پنجاب میں رہ کر چاروں صوبوں کے عوام کے دل جیت سکتے ہیں تو وہ وزیر اعظم بن کر کیا نہیں کرسکتے ۔ یہ شقی القلب نام نہاد لیڈروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔