وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی دورہ فرانس کے دوران ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر کی دعوت پرظہرانے میں شرکت اور مسئلہ کشمیر پر ان کی اور انکے ساتھیوں کی جدوجہد پر خراج تحسین
پیرس (نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر کی دعوت پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا دورہ فرانس کے دوران پاکستان اور کشمیری کمیونٹی کے ساتھ ملاقات۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی ۔
اس موقع پر راجہ علی اصغر نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تشدد کی لہر دو ایٹمی پاور کو جنگ کے دہانے پر لانے والے موزی مودی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
رہنما پاکستان مسلم لیگ فرانس ن راجہ علی اصغر نے مودی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایشوء ہم میں کوئی جیالا ، کوئی انصافی کوئی لیگی نہیں ہم سب ایک ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ان کی زندگی کو لاحق خطرے کے باوجود اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے اور اوور سیز کے کردار پر تفصیل سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا جو کام کشمیری مجاہد مقبوضہ کشمیر میں کر رہے ہیں ایک اوور سیز یہاں کے ایوانوں میں انڈیا کے جبر اور کشمیریوں کے صبر جو اب جواب دے چکا ہے کے حقائق پہنچا کر ایک مجاہد کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی کا تمام نسلی ، مذہبی اور سیاسی اختلافات بھلا کر ایک ہو کر جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے آگے بڑھنا انتہائی حوصلہ افزائ ہے ظہرانے کے اختتام وزیراعظم آزاد کشمیر نےراجہ علی اصغر اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں مسلم لیگ ن کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزاد کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کو سراہتے ہوئے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں پر حملوں کی ماسٹر مائنڈ را ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو فوری جواب دینے کا ٹھیک اعلان کیا ہے، پوری قوم بھارت کے خلاف ایک ہے، بہادر کشمیری عوام پاک مسلح افواج کے ساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے ہوں گے۔