حکومت عدلیہ پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتی ہے، حکومت کا اعلی عدالتوں کے ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنا اس کی نشاندہی ہے۔راجہ علی اصغر
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی راہنما راجہ علی اصغر نے کہا ہے کہ عدلیہ اورنیب پر حملہ کرنے سے حکومت کے اداروں پر ناجائز تسلط کے عزائم بے نقاب ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اورنیب وہ ادارے ہیں جن کے سامنے حکومت نے جوابدہ ہونا ہوتا ہے مگر ان اداروں کیخلاف مذموم مہم چلا کر انہیں متنازعہ بنانا عمران نیازی کے تباہ کن سوچ کی علامت ہے ۔ اس سے ہمارا ملک ایک بنانا ری پبلک بھی نہیں رہ جائیگا۔ جس ملک میں زلفی بخاری اورعلیم خان اورعلیمہ ، ترین جیسے دندناتے پھریں اور اپنی کرپشن سے اس ملک کا قومی خزانہ لوٹنا شروع کردیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عدلیہ کو بچانے کیکلئے سیسہ پلائی دیوار بن جائی گی اور حکومت جو کہ عدلیہ پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتی ہے اس کو عدلیہ کے فیصلوں کے سامنے سر جھاکانا چاہیے اور ملک میں ایک عدل وانصاف اور آئین و قانون کی پابندی کا کلچر فروغ پانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ، حکومت کا اعلی عدالتوں کے ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنا اس کی نشاندہی ہے کہ حکومت ملک کو شتربے مہار کی طرح اپنے مذموم پوشیدہ مقاصد کیلئے استمعال کرنا چاہ رہی ہے اور اس کے سامنے جو مقتدر ادارے رکاوٹ ہیں وہ ان کو متنازعہ بنا کر ان پر قبضہ کرنا چاہتی ہے
سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر راجہ علی اصغر نے اپنے ردعمل میں کہاکہ ( ن) لیگ نے وکلا برادری سے مل کر عدلیہ بحالی کی جنگ لڑی ، عدلیہ پر دوبارہ حملہ ہوا تو مسلم لیگ (ن) بھر پور مزاحمت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے محافظ ادارے کا دفاع پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی کریں گے۔ آئینی اداروں کا مفلوج ہونا پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور حکومت تصادم کی فضاپیدا کررہی ہے۔