عوام پاکستان غریب اورمہنگائی سے بھوکوں مر رہے جبکہ حکومت اپوزیشن کیخلاف جعلی مقدمات کا جال بچھانے میں مصروف ہے، راجہ علی اصغر
پیرس/اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی راہنما راجہ علی اصغر نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو غریب سے غریب تر کردیا ہے یہاں تک کہ اب نوبت بھوک سے آگے بڑھ چکی ہے اور لوگ فاقوں مر رہے ہیں جبکہ وزرا ان کی خبر گیری کیلئے کچھ نہیں کر رہے الٹا چور چور چلانا ان کا معمول بن چکا ہے
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے وزیروں سے جب بھی ان کی کارکردگی پوچھی جائے تو جواب ملتا ہے یہ چور ہیں فلاں ڈاکو ہیں ۔فلاں کسی نکل آیا وہاں کرپشن ہوگئی اور تو اور اب تو ٹرانسپیرنسی کیساتھ پوری دنیا میں کام کرنے والے خیراتی اداروں تک کو مورد الزام ٹھہرا دیا گیا اور عجیب حکومت ہے کہ صاف شفات عالمی اداروں کی طرف سے تردید کے باوجود ڈھٹائی سے اپنی ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس لئے اقتدار میں آئی کہ صرف چور ،چورکے نعرے لگائے ،اب تک اس حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے ، دس ماہ میں عوام کی فلاح کے لئے ایک منصوبہ شروع نہیں کیا جا سکا ، شیخ رشید دوسروں پر تنقید کرتے ہیں ان کے اپنے محکمہ میں کیا ہورہا ہے ،ریلوے میں حاد ثات معمول بن گئے ہیں