پیرس(عمیر بیگ)ماضی میں حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنے کوخندہ پیشانی سے برداشت کیا، اب اگر ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو تمام آئینی تقاضے پورے کئے جائیں گے اور جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنیوالے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے میڈیا سے کیا، اْنھوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف مردِ آہن ہیں اور ہر قسم کے بحرانوں اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں