پیرس(عمیر بیگ)موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام نے جن لوگوں کو انتخابات میں مسترد کیا تھا، وہ ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ دھرنوں کی وجہ سے ملک کو نقصان ہوا۔ شریف برادران ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا۔