پیرس (عمیر بیگ)حکومت کے ہر منصوبے میں روڑے اٹکانا پی ٹی آئی کاوطیرہ ہے ،لیکن انکی بے جا تنقید حکومت کے آہنی عزم کو کمزور نہیں کرسکتی، ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین مختلف سیاسی اور غیر اخلاقی حربے استعمال کر رہے ہیں لیکن ہماری نظر میں صرف اور صرف پاکستانی قوم کی ترقی اور خوشحالی کا مشن ہے۔ پاکستان کے غریب عوام کو ہر حال میں خوشحالی کی منزل تک لیکر جانا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے جسے ہر صورت مکمل کیا جائیگا۔ اب روایتی سیاست ختم ہوچکی ہے ، اب صرف خدمت کی سیاست چلے گی۔